۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ / شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: مکتب عاشورا سے آشنائی مسلمانوں کو داخلی اور خارجی دشمنوں کی شیطانی سازشوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ حقائق عاشورہ کی شناخت عصر حاضر کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام شیعہ اور سنی تمام مسلمانوں سے متعلق ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے ایران کے شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام اسلام کے اہم ترین مہینوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس مہینہ میں ہمیشہ کے لئے اسلام کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: اسلام درباری دین میں تبدیل ہو رہا تھا لیکن فرزند رسول امام حسین علیہ السلام کے قیام سے اسلام کو دوبارہ زندگی ملی۔

انہوں نے مزید کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ عصر حاضر کے جوانوں کو قیام امام حسین علیہ السلام کے اہداف سے آگاہ کیا جائے۔ دشمن ہمارے جوانوں کو دین سے منحرف کرنے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: مکتب عاشورا کی شناخت مسلمان جوانوں کو داخلی اور خارجی دشمنوں کے شیطانی ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام تمام شیعہ و سنی مسلمانوں سے متعلق ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .